ابنا:ریڈیوتہران کے مطابق محمد جہاد اللحام نے روس کے شہر پیٹرز برگ کی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ میں، جو بھی حکومت آئي ہے اس نے عالمی دہشتگردی کی حمایت کی ہے اور مختلف ملکوں میں دہشتگردی پھیلائي ہے۔ اللحام نے کہا کہ علاقے میں جاری دہشتگردی کو مغربی ملکوں کی مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے اور مغربی ملکوں نے ہی اس دہشتگردی کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی ممالک، ہرروز سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں شام کے اسپیکر نے تکفیری دہشتگردوں کی، قید سے عیسائي راہباؤں کی رہائي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان راہباؤں کا اغوا یہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کو سامراجی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔ روسی پارلیمانی گروہ نے اس ملاقات میں شام کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی مداخلت کامقصد، تفرقہ انگيزی اور مذہبی اختلافات کو ہوا دینا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513348
شام کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگردی کا سب سے بڑا حامی اور مختلف ملکوں میں دہشتگردی پھیلانے والا ہے